وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے قوم کی بیٹیوں کو سلام کیا. ان کا کہنا تھا عہدوں کو نہیں بیٹیوں کو سلیوٹ کرتے ہیں ،وزیر اعظم کی بیٹی کی خواتین پولیس اہلکاروں کو سیلوٹ کرتے تصویر سماجی میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ایس ایس پی ارسلہ سلیم نے جب مریم نواز کو سلیوٹ کیاتوجوابا مریم نواز نے بھی خواتین پولیس اہلکاروں کوسلام کیا۔وزیر اعظم کی صاحبزادی نے ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ ہم عہدوں کی بجائے بیٹیوں کو سلیوٹ کرتے ہیں ، اگر کوئی آپ کو عزت دیتا ہے تو جوابا اسے بھی عزت دیں ۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ تمام سلیوٹ پروٹوکول نہیں ہوتے ، عزت دلوں سے کی جاتی ہے ۔واضح رہے کہ جے آئی ٹی میں پیشی کے دوران ایس ایس پی ارسلہ سلیم نے مریم نواز کو گاڑی سے نکلتے ہوئے سلیوٹ کیاتھا جسے اپوزیشن نے تنقید کا نشانہ بنایا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024