شمالی وزیرستان: آپریشن ضرب عضب کے باعث افغانستان نقل مکانی کرنے والوں کی دوبارہ واپسی 12 جولائی سے ہوگی
پشاور (این این آئی) شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے باعث افغانستان نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی دوبارہ واپسی کا سلسلہ 12 جولائی سے شروع ہوگا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سلسلہ میں پاک افغان بارڈر غلام خان پر قبائلی عمائدین‘ سکیورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ کے مابین ایک جرگہ منعقد ہوا جس میں اتفاق رائے سے اس بات کا فیصلہ کیا گیا۔ جرگے میں چیف آف وزیرستان ملک نصراللہ خان کی سربراہی میں افغانستان نقل مکانی کرنے والے متاثرین‘ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شیرانی‘ ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ عبدالناصر‘ کمانڈنٹ ایف سی کرنل شفیق اور پاک آرمی کے میجر علی بھی موجود تھے۔