آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کے گھر میں ملازم نے دوسرے کو چھری کے وار کرکے قتل کر دیا
کوٹلی (نوائے وقت رپورٹ) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چودھری یاسین کے زیر تعمیر گھر میں دو ملازمین کی لڑائی کے دوران ایک ملازم قتل ہو گیا پولیس کے مطابق گھر کے ملازم نے پلمبر کو چھری کے وار کرکے قتل کیا۔ مقتول شاہد پلمبر جب کہ قاتل گھر میں صفائی ستھرائی کا کام کرتا تھا۔ واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔