آسٹریلیا میں پانی فراہم کرنےوالا بوتل نما درخت
سڈنی (نیٹ نیوز) قدرت نے اپنے کرشمے ہر ایک شے میں دکھا رکھے ہیں لیکن کچھ ایسی عجیب و دلچسپ چیزیں ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر حیرانگی کیساتھ ساتھ قدرت کی فیاضی کا بھی خیال آتا ہے۔آسٹریلیا میں ایک ایسا درخت پایا جاتا ہے جس کا تنا بوتل کی شکل سے ملتا جلتا ہے اس کے اس بوتل نما تنے میں ہر وقت پانی رہتا ہے۔ اس کے تنے میں سوراخ کیا جائے تو پانی بہنے لگتا ہے۔