ایک ہفتے بعد کراچی میں آئل ٹینکرز نظر آئے تو کارروائی ہو گی: جسٹس گلزار
کراچی (آئی این پی) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے حکومت کو آئل ٹرمینل شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔ جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ ایک ہفتے بعد شہر میں آئل ٹینکرز نظر آئے تو کارروائی کا حکم دیں گے، ایک ہفتے میں ذوالفقار آباد ٹرمینل فعال کر کے تمام ٹینکرز منتقل کر دیئے جائیں۔ جسٹس گلزار احمد نے ٹرمینل میں آگ بجھانے اور دیگر سہولیات بھی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے، اس پر ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ آئل کمپنیز اپنے حصے کی رقم ادا نہیں کر رہیں۔ عدالت کی جانب سے آئل کمپنیز کو بھی اپنا حصہ فوری ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔