کراچی: پینے کے پانی میں نیگلیریا کے جراثیم پائے جانے کا انکشاف، شہری احتیاط برتیں: ماہرین
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں دماغ کھا جانے والا جرثومہ سر اٹھانے لگا۔ گلبرگ اور کے کومارے سکیم کے پانی میں نیگلیریا کے جراثیم پائے گئے ہیں۔ آنتوں اور دیگر امراض کے جراثیم بھی ہیں۔ ان علاقوں کے دو افراد نیگلیریا سے انتقال کر چکے ہیں۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔