نوجوانوں کو کھیلوں کیلئے میدان فراہم کرنا اولین ترجیح ہے: سمیر احمد سید
لاہور (خبر نگار) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ نوجونواں کو کھیلوں کیلئے گراﺅنڈ فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ لاہور کی اولین ترجیحات میں شامل ہے شہر میں مختلف کھیلوں کیلئے 23گراﺅنڈز بنائے جارہے ہیں جن میں سے 8گراﺅنڈز زیر تعمیراتی کام کو مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ باقی 15کھیل کے میدانوں پر تعیمراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ہداےت پراے سی (ہےڈ کو آرٹر)صولت حےات وٹو نے سمن آباد ٹاﺅن مےں انسدادِ ڈےنگی ٹاﺅن اےمرجنسی رسپانس کمےٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں انسدادِ ڈےنگی کے حوالے سے کےے جانے والے اقدامات کا جائزہ لےا گیا۔