نیول چیف ایڈمرل ذ کاءاللہ کا قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔ عشائیہ میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان، پی سی بی حکام، ٹیم مینجمنٹ اور سول شخصیات نے شرکت کی۔ نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ نے کرکٹ ٹیم، شہریار خان، انضمام الحق، ہیڈ کوچ اور مینجمنٹ کی تعریف اور کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے۔ ایڈمرل ذکاءاللہ نے کہا کہ فائنل میچ میں کھلاڑیوں کا ٹیم ورک اور جذبہ کامیابی کا باعث بنا۔ فتح کی خوشی ہیروز کے ساتھ منانا ہمارے لئے باعث مسرت ہے۔ پاک نیوی کا حصہ رہنے والے فخر زمان کی کارکردگی متاثر کن رہی۔