رائے حسن نواز تحریک انصاف ویسٹ پنجاب کے صدر تعینات
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سابق رکن قومی اسمبلی و تحریک انصاف کے سینئر رکن رائے حسن نواز کو تحریک انصاف ویسٹ پنجاب کا صدر تعینات کر دیا گیا اس سلسلہ میں گزشتہ روز مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ سابق صدر فیض اللہ کاموکے کے استعفی کے بعد ویسٹ پنجاب کے صدر کا عہدہ خالی ہوا تھا۔