حکمران طبقہ منافقت کی سیاست کر رہا ہے: ذکر اللہ مجاہد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکمران طبقہ منافقت کی سیاست کر رہا ہے اور عوام کو دھوکے میں رکھ کر ان کا خون نچوڑا جا رہا ہے۔حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں غربت ، مہنگائی بے روزگاری اور بدامنی نے مستقل ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ اور ان کی ٹیم قرضوں پر چلنے والی معیشت میں بہتری اورترقی وخوشحالی کے جھوٹے دعوے کرتے نہیں تھکتے جبکہ دوسری طرف عوام غربت کے ہاتھوں تنگ آ کر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔