ہیلتھ سپورٹ سروس کا اجراءخوش آئند ہے: شعیب چودھری و دیگر
لاہور (نیوز رپورٹر) الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز آرگنائزیشن اینڈ ہیلتھ سپورٹ سٹاف آرگنائزیشن کے چیئر مین ملک منیر احمد، شعیب انور چوہدری، محمود اختر میاں، سلطان محمود بھٹی، نجیب الرحمان صدیقی،قاری ارشاد الرحمن، حافظ احمد علی، عاشق غوث، ساجد عمر ، شیخ نصرت ، حافظ دلاور حسین ، عاشق گجر، سیف اللہ بھٹی، حبیب الرحمن، کامران بیگ و دیگر عہدیداران نے کہا کہ گریڈ 1 تا 4 ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے سروس کے اجراءپر ہم تمام ملازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور پنجاب حکومت کے اس احسن اقدام کو سراہتے ہوئے اُن کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔