نوازشریف عوام میں سیاسی ساکھ کھو چکے ہیں: یاسمین راشد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف پروفیشنلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے ہی شریف فیملی اور ان کے درباریوں کی چیخیں نکل گئی ہیں۔ نوازشریف عوام میں اپنی سیاسی ساکھ کھو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن اور پانامہ لیکس حکمرانوں کے گلے کا پھندا ثابت ہونگے۔