ملک میں تبدیلی کیلئے مائنڈ سیٹ بدلنا ہو گا: روحی کھوکھر
لاہور(لیڈی رپورٹر) مووآن پاکستان کی مرکزی رہنما روحی کھوکھر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی کیلئے مائنڈسیٹ بدلنا ہو گا۔ فطری طور پر تبدیلی اوپر سے نیچے کی طرف آتی ہے،پاکستان کی سیاسی قیادت اپنے آپ کوبدلے بغیر پاکستانیوں کونہیں بدل سکتی ۔مووآن پاکستان کے پرعزم اور پرجوش چیئرمین محمدکامران میاں کاسیاسی فلسفہ دوررس تبدیلی کاغماز ہے ۔