بڑی عید سے پہلے بڑی تبدیلی آئیگی: حامد رضا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بڑی عید سے پہلے بڑی سیاسی تبدیلی آئیگی۔ شریف خاندان کی طویل بادشاہت کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہونے والا ہے۔ حکمران عدلیہ اور فوج کو متنازعہ بنا کر ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہے ہیں۔ سیاسی نظام مکمل طور پر کرپشن سے آلودہ ہو چکا ہے۔ پاناما کیس کے ذریعے طاقتور حکمرانوں کے احتساب کی روایت شروع ہونا خوش آئند ہے۔