0وقار مسعود خاں کی نوائے وقت گروپ سے وابستگی
بیوروکریسی کی معتبر شخصیت اور معروف دانشور وقار مسعود خاں نوائے وقت گروپ کے ساتھ وابستہ ہو گئے ہیں۔ وہ ملکی حالات کے تناظر میں اہم سیاسی اور اقتصادی موضوعات پر نوائے وقت میں کالم لکھا کرینگے۔ وہ اسحاق ڈار کی وزارتِ خزانہ میں وفاقی سیکرٹری خزانہ کی حیثیت سے حال ہی میں ریٹائر ہوئے ہیں۔ وہ محمد خاں جونیجو‘ بے نظیر بھٹو اور شوکت عزیز کے ادوار حکومت میں جوائنٹ سیکرٹری خزانہ اور پھر وفاقی سیکرٹری پٹرولیم کے فرائض بھی ادا کرچکے ہیں اور ملک کے اقتصادی و مالیاتی امور پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ ’’آشوب آگہی‘‘ کے عنوان سے ان کا پہلا کالم آج نوائے وقت کے ادارتی صفحے پر ملاحظہ فرمائیے۔ (ادارہ)