عمرے کےلئے گئے معمر پاکستانی عابد علی بھٹی لاپتہ ہو گئے
کراچی (وقائع نگار) عمرے کےلئے گئے معمر پاکستانی شہری عابد علی بھٹی سعودی عرب میں لاپتہ ہوگئے۔ داماد طالب بھٹی کے مطابق ان کے سسر عابد علی بھٹی 30 مئی کو سعودی عرب گئے اور 30 جون کو انہیں واپس آنا تھا تاہم تمام اداروں سے رابطہ کیا لیکن کچھ پتہ نہیں چل سکا حکومت میرے سسر کو تلاش کرنے میں مدد کرے۔