جیل سے فرار ہونے والے قیدی بڑا خطرہ ہیں‘ آئی جی سندھ
کراچی (کرائم رپورٹر) آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ جیل سے فرار ہونے والے قیدی بڑا خطرہ ہیں سی ٹی ڈی پولیس قیدیوں کے فرار کے معاملے کی تفتیش بہتر انداز میں کر رہی ہے تاہم ہائی پروفائل قیدی جب بھاگتے ہیں تو انہیں دوبارہ پکڑنا آسان نہیں ہوتا انہوں نے یہ بات گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ دونوں مفرور قیدی پولیس پر حملوں سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے انہیں پولیس نے ہی پکڑا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں آئی جی نے یہ بھی کہاکہ تبادلوں اور تعیناتیوں کا اختیار اعلیٰ عہدیداروں سے واپس لینا مناسب نہیں ہے۔