شاہ فیصل پل پر پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک‘ اسلحہ برآمد
کراچی (کرائم رپورٹر) شرافی گوٹھ کے علاقے میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے جبکہ ان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول اور موٹر سائیکل کے جے بی 8073 برآمد کر لی گئی۔ ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کے مطابق دونوں ڈاکو جمعرات کی شام شاہ فیصل پل پر شہریوں کو لوٹ رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی جس پر انہوں نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ہلاک ہو گئے۔ دونوں کی شناخت بعد میں زاہد حسین اور انیل فقیر محمد کے نام سے ہوئی جو شرافی گوٹھ اور ملیر سٹی کے علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔