کرپشن کےخلاف کارروائی ملک کےخلاف نہیں مفاد میں ہے‘ ضیاءعباس
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاءعباس نے کہا ہے کہ سازش کا ہوا کھڑا کر کے احتساب سے بچنے کی کوشش کامیاب نہیں ہو گی قوم جاننا چاہتی ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے سینے میں دفن رازوںکوبے نقاب کرنے کی دھمکی کس کو دی جارہی ہے‘ کرپشن کے خلاف کارروائی ملک کے خلاف نہیں مفاد میں ہے ان خیالات کااظہار سید ضیاءعباس نے مشتاق اعوان ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلاءکے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کسی ملکی ادارے یا سیاسی جماعت کا انکشاف نہیں اس اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے دوبار قوم سے خطاب اور پارلیمنٹ میں بھی خود کو احتساب کےلئے پیش کرنے کا ا علان کیا تھا تو اب وہ خوفزدہ کیوں ہیں جن کے ہاتھ صاف ہوں وہ دھمکیاں نہیں دیتے۔