کوٹ ڈیجی میں کونسلر کی نشست پر ضمنی الیکشن‘ فنکشنل لیگ کامیاب
خیرپور (نامہ نگار) کوٹ ڈیجی کے وارڈ نمبر 8 میں رینجرز اور پولیس کی سخت سیکورٹی میں ضمنی انتخابات‘ پیپلز پارٹی اور فنکشنل لیگ کے امیدوار کے درمیان سخت مقابلہ‘ فنکشنل لیگ کے امیدوار کی پوزیشن مضبوط۔ کونسلر میر امام بخش تالپور کی وفات کے بعد نشست خالی ہوئی تھی۔ ضمنی الیکشن میں رینجرز کے 250، پولیس کے 500 اہلکار تعےنات کئے گئے تھے۔ تفصےلات کے مطابق خیرپور کے علاقے کوٹ ڈیجی کے وارڈ نمبر 8 کی نشست پر کا میاب ہونے والے میر امام بخش تالپور کی وفات کے بعد ضمنی انتخاب کرائے گئے جس میں پیپلز پارٹی کے احسان اللہ خاصخیلی اور فنکشنل مسلم لیگ کے میر پنھل خان تالپور کے درمیان سخت مقابلہ ہوا‘ ضمنی انتخاب میں مرد و خواتےن سمےت کل ووٹرز کی تعداد 1750 تھی۔ کوٹ ڈیجی کے وارڈ نمبر 8 میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کےلئے رےنجرز کے 250 جوانوں سمےت پولیس کے 500 اہلکا ر تعےنات کئے گئے جبکہ انتخابا ت کے دوران ڈپٹی کمشنر، اےس اےس پی خیرپور اظفر مہیسر، رےنجرز کے ونگ کمانڈر بھی علاقے میں موجود رہے۔