لاہور بورڈ: میٹرک کے پیپرز صرف سرکاری اساتذہ سے چیک کرانے کا فیصلہ
لاہور (میاں علی افضل سے) لاہور بورڈ نے میٹرک سالانہ 2017ء کے ہونے والے تمام پیپر سرکاری سکولوں کے ٹیچرز سے چیک کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرائیویٹ سکولوں کے ٹیچرز پر پیپروں کی چیکنگ کی پابندی لگا دی گئی جبکہ تمام پیپرز متعدد بار چیک کئے جائیں گے تاکہ ابہام نہ رہے۔ پوزیشن ہولڈرز کے تمام پیپر بھی متعدد بار خصوصی طورپر چیک کئے جائیں گے۔ ان اقدامات کا مقصد تمام پیپروں کی میرٹ پر چیکنگ اور طلباء کو ان کے مطابق نمبروں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے واضح احکامات دیئے گئے ہیں جن پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ صرف وہی سرکاری ٹیچرز پیپر چیک کر سکیں گے جو خود سرکاری سکولوں میں میٹرک کے طلبہ کو پڑھاتے ہیں۔