فروٹ جوسز کے نام پر زہر کی فروخت فوڈ اتھارٹی نے اول فریش نامی فیکٹری سیل کر دی، ملازمین ہیپاٹائٹس کا شکار نکلے

لاہور(پ ر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فروٹ جوسز کے نام پر زہر کی فروخت کا دھندہ بے نقاب کر دیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے قصور میں مضر صحت جوس بنانے والی فیکٹری سیل کر دی۔اول فریش جوس نامی فیکٹری بغیر فروٹ استعمال کیے انار، لیچی اور دیگر جوس بنا رہی تھی۔ اے ڈی جی آپریشنز رافیعہ حیدر نے بتایا کہ فیکٹری سے 34 ہزار لیٹر تیار لیچی، انار اور اورنج جوس برآمد کیا گیا جبکہ 45 ہزار لیٹر کا خام مال برآمدکیا گیا۔ فروٹ پلپ کا ایک بھی پیکٹ فیکٹری سے برآمد نہ ہوا۔جوس کی تیاری میں محض کیمیکلز اور ایسنس کا استعمال کیا جا رہا تھا۔ جوسز کی تیاری میں ٹیکسٹائل کلر کا بھی استعمال کیا جا رہا تھا۔علاوہ ازیں میڈیکل ریکارڈ کے مطابق فیکٹری میں کام کرنے والے کئی ملازمین ہیپاٹائٹس کے شکار بھی پائے گئے۔ مین جی ٹی روڈ درواغہ والا پرایل ایف سی چھاپے کے دوران احاطے کو سیل کر دیا گیا۔