ورلڈ کالمسٹ کلب کل برہان وانی کے یوم شہادت پرسیمینار منعقدکرے گا ‘دلاورچودھری ،اجمل نیازی امیر حمزہ اورمشعال ملک سمیت مقررین خطاب کریں گے
لاہور (خبر نگار) ورلڈ کالمسٹ کلب اورنظریہ پاکستان ٹرسٹ کے باہمی اشتراک سے تحریک آزادی کشمیر کے علمبردار اور نڈر برہان وانی شہید کے یوم شہادت کے سلسلہ میں 8جولائی بروزہفتہ بوقت دوپہر 2:00بجے نظریہ پاکستان ٹرسٹ مال روڈ لاہور میں ایک سیمینار منعقد ہو گا۔ ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی چیئرمین محمد دِلاورچودھری صدارت کریں گے جبکہ ڈاکٹر محمد اجمل نیازی،مولاناامیرحمزہ اور تحریک آزادی کشمیر کے سرخیل یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک مہمانان خصوصی ہوں گے۔ سابق صدرمملکت محمدرفیق تارڑ ،مجیب الرحمن شامی ،میاں محمودالرشید،قیوم نظامی ،جمشید دستی، میاں سیف الرحمن،اسداللہ غالب ، شاہد رشید، میاں محمد سعید کھوکھر، افتخار مجاز، محمد ناصراقبال خان جہاں آراءوٹو اور روحی کھوکھر ایڈووکیٹ سیاست اورصحافت کی ممتازشخصیات سیمینار سے خطاب کریں گی۔