شہری گھروں میں محفوظ نہ سڑکوں پر‘ لاکھوں کے ڈاکے‘ مزاحمت پر 3 چوکیدار زخمی
لاہور+ فیروز پورہ (نامہ نگاران) ڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ مزاحمت پر تین چوکیداروں کو اسلحہ کے بٹ مار کر زخمی کردیا۔منا واں محمود بوٹی میں واقع رفیق کے زرعی فارم میں چار ڈاکو گھس آئے اور وہاں موجود تین چوکیداروں کو اسلحہ کے بٹ مار مار کر شدید زخمی کردیا اور فارم سے لاکھوں مالیت کے سولر سسٹم اور اڑھائی لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ڈاکوؤں نے نواں کوٹ مشتاق ٹائون میں واقع حنیف کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 7لاکھ ، گر ین ٹا ئو ن میںشمیم کے گھراہلخانہ کویرغمال بنا کر6 لاکھ، مسلم ٹا ئون میںشمس کے گھرسے 4لاکھ، بھا ٹی گیٹ میںجا وید کے گھر سے2لاکھکی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان ،ڈیفنس بی میںشیر علی کے اہلخانہ سے 4لاکھ روپے مالیت،مز نگ کے علا قہ میںفا روق اور اس کی فیملی سے1لا کھ10ہز ار روپے مالیت جبکہ شا د ما ن کے علا قہ میںاکبر اور اس کی فیملی سے65ہز ارکی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون، نواب ٹائون میں بابر سے ایک لاکھ 60ہزارروپے،نصیر آباد میں قمر سے ایک لاکھ 15ہزارروپے اور موبائل فون، شاہدرہ میں عثمان سے 15ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے ۔ چوروں نے سول لائن کے علاقہ واارث روڈ پر واقع شریف کے گودام سے 52لاکھ روپے مالیت کے 52ڈسپنسر اور کاپر ٹیوب چوری کرلی ہے ۔ چوروں نے نواب ٹائون میں مجاہد،غازی آباد میںسے اسدکی گاڑیاں جبکہ شاہدرہ میں خالد،نیو انارکلی میں اسد،پرانی انارکلی میں عارف،گلشن راوی میں زبیر،باغبانپو رہ میں فضل،،لٹن روڈمیںسجا د، لیاقت آباد میںسے وقاص کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔