ذاتی نام‘ لوگو اور تصویر کیساتھ نمبر پلیٹ کا اجرا‘ معاہدہ طے
لاہور(نامہ نگار)شہری اب محکمہ ایکسائز سے گاڑیوں کی ذاتی نام،لوگو اور تصویر کے ساتھ نمبر پلیٹ حاصل کر سکیں گے جبکہ صوبہ بھر میں ایک ہی سیریل کے تحت یونیورسل نمبر پلیٹ جاری کی جائیں گی ۔ سٹرٹیجک ریفارمزیونٹ ،محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کے اشتراک سے ایس آئی گلوبل کے ساتھ وی پلیٹ پراجیکٹ کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔سلمان صوفی نے بتایا کہ ایس آئی گلوبل کے آوٹ لٹ اور ویب سائیٹ کے ذریعے شہری کسٹمائیزڈنمبر پلیٹ کے حصول کے لئے اپلائی کر سکیں گے اور ڈیمانڈ کے مطابق وی پلیٹ کی فیس کا تعین کیا جائے گا۔کارپوریٹ ادارے اپنے نام اور لوگو وغیرہ کے ساتھ نمبر پلیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔