خان پور نہر سے تشدد زدہ نعش برآمد‘ حادثہ میں ٹرک ڈرائیور جاں بحق
فیروزوالا (نامہ نگار) خانپور نہر سے نوجوان کی تشدد زدہ نعش ملی ہے جبکہ حادثہ میں ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ لاہور روڈ پر واقع خان پور سے 32سالہ نامعلوم نوجوان کی نعش برآمد ہوئی جس کے سر اور جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ۔ ہائوسنگ کالونی پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھیج دی۔ قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔جی ٹی روڈ کی آبادی ایان پور کے قریب دو ٹرک آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں ٹرک ڈرائیور شاہ زیب ہلاک اور اس کا ساتھی احمدعلی زخمی ہوگیا ۔ جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا۔ لاہور روڈ کی آبادی مدن کے قریب دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں 14مسافر زخمی ہوگئے۔