لاہور پولیس بھرتی، اصل امیدواروں کی جگہ قد اور چھاتی کی پیمائش کیلئے آنے والے 17افراد کیخلاف مقدمات
لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس میں بھرتی کا عمل جاری ، امید واروں نے قد اور چھاتی کیلئے بھائیوں اور دوستوں کا سہارا لے لیا ،اصل امید وار کی جگہ قد اور چھاتی کی پیمائش کے لئے آنے والے 17امید واروں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔