پانامہ کیس میں شریف خاندان بے نقاب ہوچکا: گنڈا پور
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کی زیر صدارت ہوا۔خرم نواز گنڈا پورنے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پانامہ کرپشن کیس میں شریف خاندان بے نقاب اور تنہا کھڑا ہے۔ 2014کے دھرنے میں ساتھ دینے والی جماعتیں آج مخالف ہیں ،شریف اقتدار کے ”ایزی لوڈ“ فرینڈ بھی غیر جانبدار ہو گئے اس کے باوجود اقتدار سے چمٹا رہنا ڈھٹائی اور نظام کی خامی ہے۔، جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطالبات کی حمایت کی گئی، اجلاس میں بریگیڈئر (ر)محمد اقبال، جی ایم ملک، رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، جواد حامد، ساجد بھٹی، فرح ناز، مرتضی علوی، سید امجد شاہ، عرفان یوسف، ودیگر ممبران سی ڈبلیو سی نے شرکت کی۔