وزارت خزانہ سٹیٹ بنک کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے‘ مانڈوی والا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ سٹیٹ بنک کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ حکومت ایک ریٹائرڈ سیکرٹری خزانہ کو گورنر سٹیٹ بنک تعینات کر رہی ہے۔ سول سرونٹ کو گورنر سٹیٹ بنک بنانے سے ادارے کی ساکھ متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے بھی آزاد گورنر سٹیٹ بنک تعینات کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔