وزیرخزانہ سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر کی ملاقات
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اے ڈی بی کے نائب صدر وین کائی ژانگ نے وفاقیوزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ سے گفتگو کرتے ہوئے وین کائی ژانگ نے کہا کہ گزشتہ چند برس میں پاکستان اور اے ڈی بی میں تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2016-17ءمیں اے ڈی بی کی پاکستان کےلئے امداد میں متاثر کن اضافہ ہوا۔ وزیر خزانہ نے پاکستان کی ترقی کےلئے اے ڈی بی کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پائیدارگروتھ حاصل کرنے کےلئے کوشاں ہے‘ 2018ءکے مالی سال کےلئے 1001 ارب روپے کا ترقیاتی پروگرام رکھا گیا۔