خواتین سے پرس و موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے دو ملزمان گرفتار
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرکے مختلف سیکٹرزوںمیں موٹر سائیکل پر سوار ہوکر لوگوں بالخصوص خواتین سے پرس و موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے کل دو ملزمان گرفتار کرلئے ملزمان میں اوصاف یوسف ولد یوسف ندیم ساکن ٹنچ بھاٹہ علامہاقبال کالونی راولپنڈی اورعدنان احمد ولد خورشید احمد قوم اعوان ساکن پھلا کوٹ تحصیل و ضلع ایبٹ آباد شامل ہیں ، ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں چھیننے گئے 03عدد قیمتی موبائل فونز ،2عدد لیڈیز پرس،نقدی16ہزار روپے، ATM کارڈ برآمدکرلیے گئے بتدائی تفتیش کے دوران ملزمان مندرجہ بالانے ذیل وارداتوں کا انکشاف کیا، مورخہ30.01.17بوقت10بجے دن جاوید اقبال خان ساکن فلیٹ نمبر8صغریٰ ٹاور سیکٹرF-11مرکز اسلام آباد کی بیوی جو کہ F-10مرکز میں پیدل جا رہی تھی سے پرس چھین لیا اس وقوعہ کی نسبت مقدمہ نمبر33مورخہ31.01.17بجرم382ت پ تھانہ شالیمار درج ہوابرآمدگی نقدی 10 ہزار،موبائل J-5 2۔مورخہ20.02.17 مسماة عابدہ پروین زوجہ محمد ابوبکر شبیر ساکن مکان نمبر1607-ZBسٹریٹ نمبر3ڈھوک حسو راولپنڈی سے کراچی کمپنی سیکٹرG-9مرکز میں موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے پر س چھین لیا اس وقوعہ کی نسبت مقدمہ نمبر152 مورخہ 03.07.17 بجرم 382/411 ت پ تھانہ کراچی کمپنی درج ہوا۔برآمدگی نقدی06ہزار،لیڈی بیگ، موبائیلiفون،IDکارڈ3۔مورخہ20.04.17 مسماة راحیلہ منظور زوجہ محمد افضل ساکن فلیٹ نمبر8بلاک نمبر7سٹریٹ نمبر174 سیکٹرG-9/3اسلام آبادسے G-9مرکزکراچی کمپنی میں موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے پر س چھین لیا اس وقوعہ کی نسبت مقدمہ نمبر 155 مورخہ05.07.17بجرم382/411ت پ تھانہ کراچی کمپنی درج ہوابرآمدگی موبائل فون سام سنگ گلیکسی، لیڈیز پرس، کارڈملزمان نے ضلع اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز با لخصوص F-10مرکز اور کراچی کمپنی میں اسی طرح کی متعددوارداتوں کا انکشاف کیا جن کی بابت متعلقہ تھانہ جات سے پڑتال ریکارڈ کروائی جارہی ہے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے انہےں تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔