مکرمی! چند روز قبل( first bus b-12A) میں سفر کرنے کا اتفاق ہوا۔ مذکورہ بس میں عوام، کو ایئرکنڈیشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے مگر بے سود، کیونکہ اس بس کے تمام دروازے اور کھڑکیوں کے شیشے چوپٹ کھلے ہوئے تھے جبکہ ائیر کنڈیشن کے نام پر اضافی چارج بے دھڑ وصول کیا جارہا تھا ۔ یہ عوام سے ایک کھلا مذاق تھا متعلقہ انتظامیہ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ اب ذرا رہائشی سکیم’’ عسکری‘‘ کے حوالے سے بات ہو جائے جہاں وسیع پیمانے ( تعداد ) میں عمارت زیر تعمیر ہیں اور زیادہ تر مکمل ہو چکی ہیں ان عمارات کے فلیٹوں کے رہائش پذیر لوگوں سے ’’ غیر سرکاری عملے‘‘ نے گھر کی جھاڑ پونچھ کی غرض درجہ بندی مقرر کررکھی ہے اور جس کا معاوضہ الگ الگ وصول کیا جاتا ہے اس غیر سرکاری عملے کو مذکورہ عمارت کے ’’ گارڈز‘‘ کی سرپرستی حاصل ہے جو غور طلب بات ہے یہاں یہ بات بھی گوش گزار کیجانی چاہیے کہ ان مذکورہ عمارات میں قائم دفاتر ’’ کیبل اپریٹرز‘‘ سے متعلقہ عملے کو میرے عزیز نے عیدالفطر کی آ مد سے چند روز قبل ایک شکایت درج کرائی تھی اور جس پر عملدرآمد3 جولائی 2017 کو کہا گیا تھا۔ اس متعلقہ عملے کی غیر ذمہ دارانہ فرائض کی ادائیگی میں کونسی ’’ چیز ‘‘ مانع تھی۔سمجھ نہیں آتی ( امتیاز علی خان ترین لاہور)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024