مکرمی! پاکستان کی بنیاد میں سینکڑوں ہزاروں اور لاکھوں فرزندان توحید کا خون شامل ہے اور ابھی یہ سلسلہ تھمہ نہیں ہے۔ مسلمانوں کے خون کے بدلے میں اللہ تعالیٰ نے سرزمین پاک کو ہمیشہ دشمنوں سے محفوظ رکھا ہے اور اس کو تنہا بھی نہیں چھوڑے گا۔ ماضی و حال کی طرح مستقبل میں بھی مملکت خداداد پاکستان کی حفاظت اور سرپرستی و رہبری فرماتا رہے گا۔ سیاست دان یہ یاد رکھیں اور اللہ پر بھروسہ رکھیں کہ اب پاکستان مشکل نہیں ہے۔ 1965ء میں بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا اور اس کو ختم کرنے کی کوشش کی لیکن غیبی مدد کام آئی اور پاکستان محفوظ رہا لیکن بھارت اپنے مشن پر چلتا رہا اور اندرون و بیرون ملک سازشیوں کو ملا کر پاکستان تقسیم کر دیا۔ قومی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دینے والے اس کھیل میں نمایاں رہے ان کا انجام اللہ تعالیٰ نے پوری دنیا کے لئے عبرت ناک بنا دیا ہے۔ جلدہی اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ایٹمی صلاحیت عطا کی طاقتور عالمی شہرت یافتہ افواج پاکستان عطا کیں جو ہر لمحہ اندرونی بیرونی سرحدوں کے دفاع کے لئے ہر گھڑی تیار رہتی ہیں اور اب توcpec سے معاہدہ ہوگیا ہے۔ چین اور پاکستان دونوں مل کر ترقی کی نئی نئی راہیں تلاش کررہے ہیں۔ پاکستان کو مخلص اور وفادار دوست چین کی اللہ تعالیٰ نے ہمدردیاں عطا فرما دی ہیں۔ چین پاکستان میں کھربوں ڈالر خرچ کررہا ہے ہر فورم پر پاکستان کی حمایت کے لئے حاضرہے۔ یہ سب کچھ اللہ کی مدد سے ہی حاصل ہے۔ سیاست دانوں سے استدعا ہے کہ وہ خدارا پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے متحد ہوجائیں اور قوم کی فلاح و بہبود اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے جاری کاموں میں شریک ہوں۔ پاکستان میں سیاست اور کرپشن دونوں ہی صنعت کا درجہ حاصل کر چکی ہیں لہذا سب کو مل کر ایک دوسرے سے منسلک یہ رشتہ ختم کرنا ہوگا۔ (صغیرعلی صدیقی)
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024