پاکستان اور افغانستان کشیدگی میں چین کا مصالحتی کردار قابل تعریف ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی۔ روسی صدر پیوٹن کا چینی صدر سے ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان قیام امن کے لئے چین کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے روس کے صدر پیوٹن نے درست کہا ہے کہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی اور خطہ میں امن کا قیام ممکن ہو گا۔ چینی صدر سے ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ میںروسی صدر نے افغانستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر بھی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے ون بیلٹ روڈ منصوبے پر چین کی تعریف کی ہے۔ امریکہ کی طرف سے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں جو سرد مہری آئی ہے اس کا تقاضہ ہے کہ پاکستان حالیہ برسوں میں ماضی کی تلخیوں کو فراموش کر کے چین کی طرح روس کے ساتھ بھی اپنے تعلقات میں بہتر ی لائے کیونکہ اس وقت افغانستان میں بدامنی اور اس کے پاکستان پر پڑنے والے بھیانک اثرات کو روکنے کے لئے چین اور روس کا تعاون ضروری ہے۔ چین پہلے ہی کوشش کر رہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں تعلقات بہتر ہوں، کشیدگی کم ہو اور افغانستان بھی سی پیک کا حصہ بنے۔ ان کوششوں کی کامیابی کی صورت میں پاکستان افغانستان سے لے کر وسطی ایشیائی ریاستوں تک سی پیک ون بیلٹ روڈ کی تعمیر سے دنیا کے ایک نئے مستقبل کا نقشہ سامنے آئے گا جس کے ان ملکوں اور خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38