چینی تاجروں کا پاکستان میں سکیورٹی صورتحال پر عدم اطمینان بیوروکریسی کیخلاف شکایات کے انبار وزیراعظم نے تحفظات دور کرنے شہباز شریف نے معاہدوں پر عملدرآمد کا یقین دلایا

07 جولائی 2013

شنگھائی (نوائے وقت رپورٹ) چین کے تاجروں نے پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ چینی تاجروں نے توانائی کانفرنس کے موقع پر پاکستانی بیوروکریسی کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے چینی سرمایہ کاروں کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ شہباز شریف نے تمام معاہدوں پر عملدرآمد کرنے کا یقین دلایا اور کہا کہ چینی منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے ون ونڈو سہولت دینگے۔