کینیڈا: تیل بردار ٹرین کو حادثہ‘ دھماکے‘ ہولناک آتشزدگی‘ 30 عمارتیں تباہ‘ ایک ہلاک‘ درجنوں افراد لاپتہ

07 جولائی 2013

ٹورنٹو (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی ) کینیڈا کے صوبے کیوبک میں تیل بردار ٹرین حادثے کے بعد دھماکوں سے سٹی سینٹر سمیت 30 عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ 73 بوگیاں الٹ گئیں جس سے ٹرین کی تیل بردار بوگیوں میں آگ بھڑکنے سے دھماکے شروع ہو گئے ۔ایک شخص ہلاک ہوگیا‘ بیسیوں افراد لاپتہ ہیں۔ بتایا جاتا ہے دھماکوں کے بعد سینکڑوں فٹ بلند شعلے دکھائی دئیے۔ آگ پر قابو پانے کے لئے امریکہ سے فائر فائٹرز کو طلب کر لیا گیا۔ حادثے کے قریبی ٹا¶ن لیگ میگناٹک میں 30 عمارتیں مسمار ہو گئیں۔ یہاں 6 ہزار افراد رہائش پذیر تھے۔ ایک ہزار کو فوری طور نکال لیا گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا 5 سے 6 دھماکے سنے۔ قصبہ دھماکوں سے گونج اٹھا۔ ٹرین کو آگ لگ گئی، 20 فائر فائٹرز انجن آگ بجھانے میں لگے رہے۔