نکاراگوا اور وینزویلا کے صدور نے ایڈورڈ سنوڈن کو سیاسی پناہ دینے کی پیشکش کر دی

07 جولائی 2013

کراکس (اے پی پی) لاطینی امریکہ کے دو ممالک نکاراگوا اور وینزویلا کے صدور نے امریکہ کو مطلوب سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کو سیاسی پناہ دینے کی پیشکش کر دی۔ وینزویلا کے صدر نیکولس مدورو نے کہا ہے کہ وہ امریکی نگرانی کے پروگرام کے راز افشاء کرنے والے جاسوس کو پناہ دیں گے جن کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ روسی دارالحکومت ماسکو کے ہوائی اڈے پر ٹرانزٹ ایریا میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’بولیواریئن ریپبلک آف وینزویلا کی حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے میں نے نوجوان امریکی شہری ایڈورڈ سنوڈن کو ہمدردانہ بنیادوں پر پناہ دینے کی پیشکش کرتا ہوں تاکہ وہ شمالی امریکی استعماری ظلم سے دور بولیوار اور چاویز کے ملک میں رہ سکیں۔دریں اثناغیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نکاراگوا کے صدر ڈینئل اورٹیگا نے کہا ہے کہ اگر حالات اجازت دیں گے تو ان کا ملک بھی ایڈوارڈ سنوڈن کو سیاسی پناہ فراہم کرنے میں خوشی محسوس کرے گا۔“