رابرٹ کارکر کی جنرل کیانی‘ سرتاج عزیز اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں

07 جولائی 2013

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی سینیٹر رابرٹ باب کارکر اور امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اپنے کراچی اور اسلام آباد کے دو روزہ دورے کے دوران امریکہ اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے حکومت پاکستان اور کاروباری شعبے کے رہنما¶ں سے ملاقاتیں کیں۔ سینیٹر رابرٹ کارکر نے پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی، صوبہ سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد‘ وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز اور وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل امریکاز ڈیسک ڈاکٹر سہیل خان کے ساتھ علیحدہ ملاقات کی۔ سینیٹر رابرٹ کارکر نے کہا کہ میں پاکستان کی زبردست معاشی استعداد اور اس کے لوگوں کی جانفشانی سے متاثر ہوا ہوں۔ مجھے ایک زیادہ روشن مستقبل تخلیق کرنے کی خاطر اس استعداد کو بروئے کار لانے کیلئے امریکہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے طریقہ کار کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ امریکہ پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے اور امریکی حکومت مالی وسائل تک رسائی میں مدد دے کر کاروباری معاہدوں میں سہولت فراہم کر کے اور کاروباری تعلیم کے فروغ کے ذریعے پاکستانی بزنس مینوں کی اعانت کر رہی ہے۔