انتخابی عذرداریاں وصول کرنے کی تاریخ ختم، ڈاک کے ذریعے بھیجی گئی درست تصور ہونگی: الیکشن کمشن

07 جولائی 2013
 انتخابی عذرداریاں وصول کرنے کی تاریخ ختم، ڈاک کے ذریعے بھیجی گئی درست تصور ہونگی: الیکشن کمشن

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمشن آف پاکستان کے مطابق انتخابی عذرداریاں وصول کرنے کی تاریخ ختم ہوگئی۔ مقررہ تاریخ سے پہلے رجسٹرڈ ڈاک کے ذریعے بھیجی گئی عذرداریاں درست تصور کی جائیں گی۔ ضمنی انتخابات کے اضلاع میں ریٹرننگ افسران کے دفاتر (آج) بروز اتوار کو رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے اور کاغذات نامزدگی وصول کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلی کے 47 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔