سوئس حکام کو دوسرا خط، سپریم کورٹ 11 جولائی کو سماعت کرے گا

07 جولائی 2013
سوئس حکام کو دوسرا خط، سپریم کورٹ 11 جولائی کو سماعت کرے گا

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سوئس حکام کو دوسرا خط لکھنے سے متعلق مقدمہ کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ 11 جولائی کو کرے گا جس میں اٹارنی جنرل معاملے سے متعلق انکوائری کیلئے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ عدالت میں پیش کریں گے۔ درخواست گزار محمود نقوی نے بھی سپریم کورٹ میں آصف علی زرداری، راجہ پرویز اشرف، فاروق ایچ نائیک، یاسمین عباسی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے، فوجداری مقدمات قائم کرنے کے بعد مذکورہ افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست دائر کی ہے جسے عدالت عظمیٰ نے سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ”سوئس کیس“ سے منسلک کر دیا ہے جس کی سماعت بھی 11 جولائی 2013ءکو ہو گی۔