امارات میں سرکاری چھٹی، توقیر صادق کو پاکستان لانے میں تاخیر، کل پہنچنے کا امکان

07 جولائی 2013
امارات میں سرکاری چھٹی، توقیر صادق کو پاکستان لانے میں تاخیر، کل پہنچنے کا امکان

اسلام آباد (نامہ نگار) اوگرا سکینڈل کے مرکزی کردار توقیر صادق کو اتوار اور پیر کی درمیانی شب پاکستان منتقل کیا جاسکتا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں دو سرکاری تعطیلات کے باعث ملزم کی منتقلی میں تاخیر ہوئی، نیب ذرائع کے مطابق توقیر صادق کو بینظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ سے جی سکس نیب آفس تک سکیورٹی پلان مرتب کرنے کیلئے وزارت داخلہ اور ائرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کو پہلے ہی مراسلہ ارسال کیا جاچکا ہے۔ نیب راولپنڈی نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ائرپورٹ جانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...