وزارت داخلہ نے نیشنل سکیورٹی پالیسی کے مسودے پر کام شروع کردیا

07 جولائی 2013

اسلام آباد (وقت نیوز) وزارت داخلہ نے مجوزہ نیشنل سکیورٹی پالیسی کے مسودے پر کام شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق ملک کو لاحق داخلی خطات سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے کوئیک رسپانس فورس بھی تشکیل دی جائیگی۔ بلوچستان اور کراچی میں امن کیلئے ٹھوس حکمت عملی طے کی جائیگی۔ ملک کی مرکزی سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو دعوت دی جائیگی۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو بھی مدعو کیا جائیگا۔