رحمان ملک کا سندھ میں مہاجروں کی آبادی 20 فیصد قرار دینا متعصبانہ ہے: رابطہ کمیٹی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ رحمان ملک کی جانب سے سندھ میں مہاجروں کی آبادی 20 فیصد قرار دینا متعصبانہ ہے جو مہاجروں کی آبادی 20 فیصد قرار دے رہے ہیں وہ مردم شماری کا اہتمام کریں۔ اقوام متحدہ کی ٹیم بلا کر حکومت سندھ فوری مردم شماری کرالے۔ یو این کی نگرانی میں مردم شماری ہوئی تو دعووں کی حقیقت سامنے آ جائیگی۔ رحمان ملک کو سوچنا چاہئے کہ سندھ میں ان کی آمد پر استقبال مہاجروں کی مرہون منت ہے۔