نئی ہا¶سنگ سکیموں میں صحافیوں کا حصہ ہو گا: وزیر اطلاعات
نئی ہا¶سنگ سکیموں میں صحافیوں کا حصہ ہو گا: وزیر اطلاعات
لاہور (اے پی پی) وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے حکومت نے یہ اصولی طور پر طے کرلیا ہے ملک میں جو بھی نئی ہاﺅسنگ سکیمیں شروع کی جائیں گی ان میں صحافیوں کا حصہ مقرر کیا جائیگا۔ یہاں الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا موجودہ جمہوری حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود پر بھرپور توجہ دیگی۔ ایمراءکی طرف سے میڈیکل کی سہولت کے مطالبے پر وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ متعلقہ حکام سے اس سلسلہ میں بات کر کے اس مطالبہ کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔