سونے کے نرخوں میں 700 روپے تولہ مزید کمی
کراچی (این این آئی)ملک بھر میں سونے کی قیمتیں کم ہو گئی ۔ آل صرافہ جیولرز کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 47ہزار 800 روپے ہو گئی ، 10گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی جس سے 10 گرام سونا 40 ہزار 971 روپے کا ہو گیا ۔