خسرہ سمیت بچوں کی تمام بیماریوں کی ویکسین پولیو مہم کیساتھ لازمی قرار دیدی گئی

07 جولائی 2013

اسلام آباد (اے پی اے) وفاقی حکومت نے حفاظتی ٹیکوں کی روٹین ویکسین اور پولیو مہم کو یکجا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ خسرہ سمیت بچوں کی تمام بیماریوں کی ویکسین پولیو مہم کے ساتھ لازمی قرار دیدی گئی۔ وزارت نیشنل ہیلتھ ریگولیشن میں ہونیوالے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پولیو مہم کے دوران بچوں کی دیگر 9 بیماریوں کی حفاظتی ویکسین بھی ساتھ ہی دی جائیگی۔