رمضان المبارک کی آمد سے پہلے ہی لاہور میں بھکاریوں نے ڈیرے ڈال دیئے

07 جولائی 2013

لاہور(آن لائن)رمضان المبارک کی آمد سے پہلے ہی پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھکاریوں نے ڈیرے ڈال دیئے، مساجد کے باہراور ٹریفک سگنلز سمیت مختلف مقامات پر بھکاریوں کی فوج ظفر موج ہر جگہ بھیک مانگتی نظر آتی ہے۔ صوبے بھر سے بھکاری اہل و عیال کو لئے لاہور پہنچ گئے، بھکاریوں میں عورتوں، بچوں، بوڑھوں اور معذوروں کی تعداد سب سے زیادہ، رمضان المبارک اور عیدالفطر کمانے کے بعد سب آبائی علاقوں کو لوٹ جائیں گے، ان کا بھیک مانگنے کا انداز انتہائی جارحانہ ہے۔ یہ بھکاری جہاں راہگیروں یا موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر سوار شہریوں سے بھیک لیے بغیرنہیں ٹلتے وہیں ضلعی حکومت کے دعووں کا بھی منہ چڑاتے نظر آتے ہیں۔


بھکاری