24 گھنٹوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

07 جولائی 2013

اسلام آباد (اے پی پی) محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ملتان، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں آندھی اور تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔