بھارت سے ایل این جی کی درآمد کیلئے بات چیت مکمل، یومیہ پانچ ملین کیوبک میٹر گیس دے گا

07 جولائی 2013

کراچی (این این آئی) پاکستان کو ایل این جی کی برآمد کے لئے بات چیت مکمل ہوگئی، بھارت پاکستان کو یومیہ پانچ ملین کیوبک میٹر گیس دے گا، بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمت اور سکیورٹی معاملات کے بعد معاہدے پر دستخط کر دیئے جائیں گے۔ بھارتی اخبار کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان ایل این جی کی درآمد کے لئے ڈیڑھ سال سے بات چیت جاری تھی، جسے اب حتمی شکل دی جارہی ہے، بھارت پاکستان کو پانچ سال تک یومیہ پانچ ملین کیوبک میٹر ایل این جی درامد کرے گا، اخبار کے مطابق جالندھر سے ایک سو بیس کلومیٹر پائپ لائن کے ذریعے واہگہ بارڈر کے قریب واقع جلو کے مقام تک گیس فراہم کی جائے گی، بھارت کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمت خام تیل سے منسلک کی جائے، جس میں ٹرانسپورٹیشن، سرکاری ٹیکس، ویلیو ایڈڈ ٹیکس اور خدمات ٹیکس بھی شامل ہوں، جبکہ پاکستان کا موقف ہے کہ تمام ٹیکسوں کے بغیر گیس فراہم کی جائے۔