51 ہزار 86 روپے سے زائد بنک کھاتوں پر زکوٰة یکم رمضان المبارک کو کاٹی جائے گی

07 جولائی 2013

کراچی (این این آئی) یکم رمضان المبارک کو 51 ہزار 86 روپے سے زائد بنک کھاتوں پر زکوٰة کاٹی جائے گی۔ ایڈمنسٹریٹر جنرل آف زکوٰة کے مطابق رواں سال اکیاون ہزار چھیاسی روپے سے زائد نفع و نقصان کھاتوں پر زکوٰة کاٹی جائے گی۔ بنکس اور مالیاتی ادارے ڈھائی فیصد کے حساب سے زکوٰة کی کٹوتی کی جائے گی اور بنکوں میں عام لین دین بند رہے گا۔